Midhat e Zahra Zameen Par
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
اتری ہیں آج فاطمہ زہرا زمین پر
کیسے رہے دماغ زمیں کا زمین پر
جبریل کس سے پوچھ کے لائے گا آیتیں
زہرا یہیں ہیں تو بھی ٹھہر جا زمین پر
خود آ کے دے گی موت سنارن کو زندگی
زہرا بچھا رہی ہیں مصلی زمین پر
وہ جا رہی ہیں عرش پہ زہرا کی روٹیاں
وہ آ رہا ہے دہر کا سورہ زمین پر
زہرا نے خود دعا کو اٹھائے ہیں اپنے ہاتھ
عباس تم کو آنا پڑے گا زمین پر
جنت سے کربلا کا پتہ پوچھتے ہوئے
آدم کے ساتھ آئی ہیں حوا زمین پر
بیکار ہے یہ اس کو جہنم میں بھیج دو
اک بوجھ ہے یہ دشمن زہرا زمین پر
ہوتا ہے آسماں پے تلاوت میں وہ شمار
پڑھیئے جو سیدہ کا قصیدہ زمین پر
تقسیم کرتیں فاطمہ زہرا اگر فدک
باقی نہ رہتا کوئی بھی بھوکا زمین پر
یہ بھی تو مصطفی ہیں تکلم اسی لیے
ملتا نہیں بتول کا سایہ زمین پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.