Teri Nalain Pe Ya Zahra
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Imran Abbas, Zawar Ali Raza
تیری نعلین پہ جب تک نہیں ہو گا زہرا
ہو نہیں پائے گا افضل کوئی سجدہ زہرا
تیرے کوثر کے قصیدے نے اسے پورا کیا
ورنہ قرآن محمد کا تھا ادھورا زہرا
ہے ملا اس لیے مریم کو پسر عیسی سا
کرتی رہتی تھی نا سجدوں میں وہ زہرا زہرا
کرتے حسنین کے جنت سے منگائے لیکن
کرتا عباس کا خود تو نے بنایا زہرا
نور نبیوں کی جبینوں پہ یہ بتلاتا ہے
آپ کے در پہ وہ کرتے رہے سجدہ زہرا
وہی سجدہ تو ہے مسجود کے ہونے کی دلیل
تیرے دامن پہ علی نے جو کیا تھا زہرا
آ گئے حضرت عباس مدد کو میری
میں نے مشکل میں کہا ہی تھا ابھی یا زہرا
در غازی پہ جبیں رکھی اسد نے تو ملا
جب بھی مانگا تری مدحت کا سلیقہ زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.