Suno Zahra ke ehsan suno
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
زہرا تیری جاگیر ہے جنت بھی فدک بھی
شوہر کی طرف سے ہے غلامی میں ملک بھی
بس تیری زمینوں پے بسی جاتی ہے دنیا
یہ جبل یہ اشجار یہ پانی یہ فلک بھی
بی بی تیرے حق مہر میں شامل ہے نمک بھی
صدیوں سے فقط تیرا نمک کھاتی ہے دنیا
اس کے گھر میں ہی تو چڑھا ہے دین نبی پروان
خوش ہوتا ہے خالق اکبر سن کے مدحت زہرا کی
حافظ قرآں تو کیا جانے کیا ہے عظمت زہرا کی
خود قرآن نے ان سے سیکھا ہے پڑھنا قرآن
زیر کساء جب نور کے ہر منصب کا تعارف ہوتا ہے
تب خالق بھی فاطمہ زہرا کا ہی سہارا لیتا ہے
نور کے ہر منصب کی ہے گویا زہرا سے پہچان
اپنے ہوں وہ یا کہ پرائے سب نے بات یہ مانی ہے
زہرا کے بیٹوں نے کل بھی دین کی، کی نگرانی ہے
آج بھی زہرا کا اک بیٹا دین کا ہے نگران
بی بی خدیجہ نے کل تک تم سب کے بڑوں کو پالا تھا
آج کے کلمہ گویوں تم کو پالنے والی ہیں زہرا
باغ فدک کے در پر جا کر کہتا تھا سلمان
رحمت عالم کی بیٹی تھی اس لیے خود کو روک لیا
غیض میں گر آ جاتی لوگو شیر الہی کی زوجہ
اک لمحے میں شہر مدینہ بن جاتا شمشان
اے نجران کے رہنے والو عیسی کے کلمہ گویو
تم میدان میں آج اسی بی بی کے مقابل آئے ہو
مریم کو خیرات میں جس نے عصمت کی ہے دان
بیت خدا ویران پڑا تھا لوگو ایک زمانے سے
جان فقط اس میں آئی ہے مرے علی کے آنے سے
اور علی کے گھر کو بخشی ہے زہرا نے جان
مجھ کو یہی لگتا ہے اکبر حشر کا دن جب آئے گا
خط اک خالق اکبر کی جانب سے سنایا جائے گا
رب کے اس نورانی خط کا ہو گا یہی عنوان
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.