Zahra Hasan Hussain Ki Parwardigar Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Rizwan Zaidi, Sajjad Zaidi, Meesam Zaidi
کیا منزلت ہے مرتبہ کیا شاندار ہے
زہرا حسن حسین کی پروردگار ہے
ہو کے بلند دیکھتی ہے مسجد نبی
اے بی بی تیرا کتنا مقدس مزار ہے
اٹھیں نہ کیوں رسول بھی تعظیم کے لئے
زہرا کے گرد نور خدا کا حصار ہے
قرآن آپ غور سے پڑھ کر تو دیکھئے
زہرا کی منقبت ہے بڑی شاندار ہے
چکی چلا کے یہ ہی چلاتی ہیں کائنات
ان کی کنیز گردش لیل و نہار ہے
مسند پہ بیٹھے کانپ رہے ہیں فدک کے چور
خطبہ ہے یہ بتول کا یا ذوالفقار ہے
جس نے ستایا فاطمہ بنت رسول کو
لعنت اس آدمی پہ کہو بے شمار ہے
بنت نبی کی شان میں کیسے بیاں کروں
سجدہ بھی ان کے سامنے سجدہ گزار ہے
چلتی ہے صرف آل محمد کے حکم سے
وہ کشتی جس پہ نوح کی کشتی سوار ہے
ہاں ہاں ارے منافقوں یہ ہی تو ہے نفاق
بیٹی سے بغض تم کو محمد سے پیار ہے
کہتے ہیں جس کو گوہر نایاب اصل میں
ذرہ نجف کی خاک کا وہ خاکسار ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.