Assalam Madar-e-Abbas
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup recited by Rizwan Zaidi
ام البنین مادر عباس باوفا
ام البنین آرزوئے بنت مصطفی
ام البنین خواہش سلطان اولیاء
ام البنین ان کا لقب نام فاطمہ
ہو کر بتول آئی ہیں گھر میں بتول کے
پالیں گی گود میں یہ نواسے رسول کے
ام البنین عظمت حق کا شباب ہیں
عصمت کے گلستاں میں وفا کا گلاب ہیں
چشم جناب زہرا کا یہ انتخاب ہیں
حیدر ابوتراب یہ ام التراب ہیں
بیت شرف میں نور عیاں بن کے آئی ہیں
زہرا کی بیٹیوں کی یہ ماں بن کے آئی ہیں
زہرا کی بیٹیوں کا دلاسہ بنی ہیں یہ
انوار کبریائی کا حصہ بنی ہیں یہ
ایثار اور خلوص کا دریا بنی ہیں یہ
سقائے اہل بیت کی سقا بنی ہیں یہ
کونین کی وفاؤں کا ہی ترجماں کہا
ان کو نبی کی بیٹی نے بیٹوں کی ماں کہا
عظمتوں میں عظمت حق کا نشان ہیں
یعنی خدا کے رازوں کی یہ رازداں ہیں
یہ مسجد ولا میں وفا کی اذان ہیں
اللہ کی زبان کی یہ ہم زبان ہیں
تھاما ہے انبیاء نے جسے مشکلات میں
اللہ کا وہ ہاتھ بھی ہے ان کے ہاتھ میں
جو کچھ ملا نصیب سے بڑھ کر ملا انہیں
درباں ملائکہ جہاں وہ در ملا انہیں
سوچو ذرا یہ کیسا مقدر ملا انہیں
زہرا کے بعد زہرا کا ہی گھر ملا انہیں
ہاں وہ علی جو اوج حد ممکنات ہے
اس لاشریک کی یہ شریک حیات ہے
اس کی مثال کیا ہو کہ یہ بے مثال ہے
یہ ہم خیال رب کے لئے ہم خیال ہے
دونوں جہاں میں صرف یہ اس کا کمال ہے
بیٹا اسی کا فاطمہ زہرا کا لال ہے
بنت نبی کے بچوں کا صدقہ نکال کر
اس نے دیا حسین کو عباس پال کر
کھیلی ہے بنت شیر خدا اس کی گود میں
آ کر سکون دیں کو ملا اس کی گود میں
یہ بھی ہے اک خدا کی عطا اس کی گود میں
اتری ہے سیدہ کی دعا اس کی گود میں
عکاس ذوالجلال کے عکاس کے لئے
یہ گود منتخب ہوئی عباس کے لئے
بنیاد عشق و صبر و رضا ڈالتی رہی
غم ثانی بتول کا یہ ٹالتی رہی
کردار کربلا کے لئے ڈھالتی رہی
جھولی میں اپنی رب وفا پالتی رہی
باطل مقدروں کے لئے پھیر کر دیا
جس کو پلایا شیر اسے شیر کر دیا
قرآن اہل بیت کا یہ بھی ہیں اک ورق
ان کی تجلیات منور شفق شفق
ایسے ادا کیا ہے در سیدہ کا حق
عباس کو پڑھایا وفاؤں کا ہر سبق
کرب و بلا کا جعفر طیار کر دیا
بچپن میں ہی جری کو علمدار کر دیا
کونین کی نجات ہیں عباس کی ہیں ماں
واللہ پاک ذات ہیں عباس کی ہیں ماں
اک حق کی کائنات ہیں عباس کی ہیں ماں
حلال مشکلات ہیں عباس کی ہیں ماں
ہیں منفرد زمانوں سے اپنی وفاؤں میں
عباس کی بہشت ہے اس ماں کے پاؤں میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.