Chalta rahe karwan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nadeem Sarwar
سینوں میں غم ہو سر پہ علم ہو
بڑھتا قدم ہو ماتم نہ کم ہو
چلتا رہے یہ کارواں بڑھتا رہے یہ کارواں
حسین یا حسین یا حسین یا حسینا
یہ کارواں ہے أہل عزا کا
یہ کارواں ہے کربوبلا کا
سر پہ علم ہے شاہ وفا کا
یہ سلسلہ ہے صبر و رضا کا
جب تک یہ دم ہو مولا کا غم ہو
غم یہ نہ کم ہو ہر آنکھ نم ہو
مجھکو علم ہو پاسباں چلتا رہے یہ کارواں
حسین یا حسین یا حسین یا حسینا
سینوں میں غم ہو۔۔۔
اس کارواں کا حسین رہبر
شامل ہے اس میں شہ کے بہتر
جن و ملک بھی چلتے ہیں مل کر
شامل ہیں ہم بھی ادنی سے نوکر
بزمِ عزا ہے راہِ وفا ہے
سب کی صدا ہے سب کی دعا ہے
روشن رہے یہ کہکشاں چلتا رہے یہ کارواں
حسین یا حسین یا حسین یا حسینا
سینوں میں غم ہو۔۔۔
سلام تم پر حسین والوں
اے عزاداروں اے غم گساروں
علی و زہرا کے جانثاروں
عشقِ نبی کے روشن ستاروں
اے پرسہ داروں اے سوگواروں
غازی کے پیاروں شہ کے دلاروں
تم پہ خدا ہو مہرباں چلتا رہے یہ کارواں
حسین یا حسین یا حسین یا حسینا
سینوں میں غم ہو۔۔۔
حسین مولا کا قافلہ ہے
مجلس و ماتم کا سلسلہ ہے
نبی کے گھر کا یہ تذکرہ ہے
حسینیت کا حامی خدا ہے
یا رسول االلہ یا نبی اللّٰہ
ہم سب کے آقا دامن تمہارا
حسینیوں کا سایباں چلتا رہے یہ کارواں
حسین یا حسین یا حسین یا حسینا
سینوں میں غم ہو۔۔۔
حسین کا غم زندہ رہے گا
ماتم زمانہ کرتا رہے گا
فرش عزا تو بچھتا رہے گا
حسینی پرچم اونچا رہے گا
یہ عزاداری یہ پرسہ داری
گھر گھر ہے جاری گریہ و زاری
نوحہ کناں ہے دو جہاں چلتا رہے یہ کارواں
حسین یا حسین یا حسین یا حسینا
سینوں میں غم ہو۔۔۔
کیا شان ہوگی اس کارواں کی
جب ہونگے شامل امام مہدی
شرف زیارت ہوگا ہمیں بھی
ماتم بھی ہوگا مجلس بھی ہو گی
ہم دینگے پرسہ کربوبلا کا
ہر بے خطا کا ہر بے ردا کا
مولا بھی ہونگے درمیاں چلتا رہے یہ کارواں
حسین یا حسین یا حسین یا حسینا
سینوں میں غم ہو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.