Zakhm Ek Hath Se Pehlu Ka Chupati Hai Batool
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Markazi Dasta Dua e Zahra
زخم اک ہاتھ سے پہلو کا چھپاتی ہے بتول
دوسرے ہاتھ سے چکی کو چلاتی ہے بتول
کوئی تو آئے میرے بابا کا پرسہ دینے
گھر میں یہ کہہ کے عزا خانہ بچھاتی ہے بتول
شب کی تاریکی میں اپنے ہی جنازے کے لیے
اپنے ہی ہاتھوں سے تابوت بناتی ہے بتول
عمر بھر کیسے یہ بھولے گا حسن کو منظر
کیسے حیدر کو صحابہ سے چھڑاتی ہے بتول
ایک دن جائے گی دربار مری زینب بھی
آہیں بھر بھر کے یہ فضہ کو بتاتی ہے بتول
کیسے شبیر کی گونجی تھی صدا میت پہ
کھول کے بند کفن پاس بلاتی ہے بتول
آپ کے بعد ہوا بابا ہے کیسا یہ ستم
جلتے دروازے کو پہلو سے ہٹاتی ہے بتول
بات یہ لکھتے ہوئے دل مرا کانپا ہے حسنین
زخم پہلو کا علی سے ہی چھپاتی ہے بتول
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.