Kitna be chain hoon maula yeh bata sakta nahi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Laiq Raza
کتنا بے چین ہوں مولا یہ بتا سکتا نہیں
اپنی قسمت کے ستاروں کو جگا سکتا نہیں
آپ کو حال جو دل کا ہے سنا سکتا نہیں
جب تلک تم نہ بلاؤ گے میں آسکتا نہیں
کربلا کربلا کربلا کربلا
اللہم ارزقنا زیارۃ الحسین
قول معصوم ہے:
زندگی میں ایک بار کربلا معلی ضرور جانا تا کہ جنت کے راستوں سے واقف ہوسکو۔
میری قسمت کے چراغوں کو جلا دو مولا
کربلا ہم کو بھی اک بار دکھا دو مولا
میری تقدیر میں کیا آپ کا دیدار نہیں
ایسا لگتا ہے کہ قسمت میری بیدار نہیں
میری سوئی ہوئی قسمت کو جگا دو مولا
ہر گھڑی لب پہ میرے ذکر تیرا جاری ہو
تیرا دربار ہو اور تیری عزاداری ہو
ایک دن ہم کو بھی ایسا تو دکھا دو مولا
قافلہ جاتا ہوا جب بھی نظر آتا ہے
دیکھ کر قلب یہ بے چین تڑپ جاتا ہے
کب بلاوا ہے میرا اتنا بتا دو مولا
تیرا ذاکر ہوں تیرا ذکر کیا کرتا ہوں
فرش مجلس پہ میں رو کر یہ دعا کرتا ہوں
اپنے دربار سے ہم کو بھی صدا دو مولا
کربلا کی جو زیارت کا شرف پاتے ہیں
تیری آواز پہ لبیک چلے آتے ہیں
اپنے دربار سے ہم کو بھی صدا دو مولا
کربلا دیکھے بنا اب نہ رہا جاتا ہے
مجھ کو ہر سمت اندھیرا ہی نظر آتا ہے
میری قسمت کے اندھیروں کو مٹا دو مولا
کیسے اظہار کروں حال عجب ہے دل کا
بس لئیق آج یہ ذیشان کے دل کی ہے صدا
کربلا آنے کی ہم کو بھی رضا دو مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.