Haye Hussain Ki Maa Zehra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Qaseem Zaidi O Baradaran
کفن سے پھیلائے اپنے بازو حسین کو ماں بلا رہی ہے
ہیں بند آنکھوں سے اشک جاری پسر کو سینے لگا رہی ہے
مدینے والو سکوں مبارک نہ شور گریہ بلند ہو گا
نبی کو دن رات رونے والی لو آج دنیا سے جا رہی ہے
گلے سے بیٹا لگا رہی ہے مگر ہے چہرے پہ کرب کیسا
یہ لگ رہا ہے حسین سے ماں شکستہ پہلو چھپا رہی ہے
علی کی نظریں ہیں آسماں پر اندھیرا یثرب میں پھیل جائے
جنازہ زہرا کا اب اٹھے گا سیاہ شب بڑھتی جا رہی ہے
عجیب رخصت ہے فاطمہ کی نا جانے ہے شام یاد آئی
جو رو کے کلثوم اور زینب کے آج گیسو بنا رہی ہے
ہیں سونے والوں کے اشک جاری سلانے والی بھی رو رہی ہے
کہ فاطمہ کے یتیم بچوں کو آج فضہ سلا رہی ہے
امام مہدی کے پاس اکبر اسے ہے پہنچانی یہ امانت
جو فضہ در کو جلانے والی ہر ایک لکڑی اٹھا رہی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.