Qabr e Zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Muzammil Abbas Zaidi
قبریں بنا رہے ہیں قبریں مٹا رہے ہیں
امت سے قبر زہرا حیدر چھپا رہے ہیں
اٹھتے ہیں بیٹھتے ہیں سر اپنا پیٹتے ہیں
زہرا کی زخمی میت دفنا کے آ رہے ہیں
کرب و بلا کا شاید آغاز ہوگیا ہے
حسنین کو گلے سے رو کر لگا رہے ہیں
زینب کو دے رہے ہیں بوسے کلائیوں پر
دربار کے مناظر سب یاد آ رہے ہیں
کاندھوں پہ مرتضی کے زہرا کا ہے جنازہ
یا اپنا ہی جنازہ حیدر اٹھا رہے ہیں
کیا حشر ڈھا گیا ہے زہرا کا اک جنازہ
تربت میں مصطفی بھی آنسو بہا رہے ہیں
سر اپنا پیٹتے ہیں سلمان اور قنبر
جبریل سیدہ کا نوحہ سنا رہے ہیں
اے نور اور مزمل محشر سا اک بپا ہے
دونوں جہاں کے مالک آنسو بہا رہے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.