Aye Kash Fatima Par
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Zain Kazmi
اے کاش فاطمہ پر امت ستم نہ ڈھاتی
روتی ہوئی جہاں سے بنت نبی نہ جاتی
بیعت انہی سے لینے باطل پرست آئے
جن کے لیے خدا نے دونوں جہاں بنائے
ان ہستیوں کی عظمت امت نہ یوں بھلاتی
جان نبی علی ہے یہ بات جان لیتے
اعلان خم سقیفہ والے جو مان لیتے
تو گردن علی میں ہائے رسن نہ آتی
چہرے پہ فاطمہ کے نیلا نشاں پڑا تھا
ہائے ستم تھے اتنے بی بی بتاتی کیا کیا
بچوں سے زخم اپنے بی بی رہی چھپاتی
محسن شہید ہوتا زہرا پہ گرتا نہ در
گھر نہ نبی کا لٹتا امت رسول کی گر
منبر پہ مصطفی کے غاصب کو نہ بٹھاتی
مانا نہ کلمہ گو نے تحریر مصطفی کو
ہنس ہنس کے ظالموں نے جھٹلایا فاطمہ کو
پڑھ پڑھ کے آیتیں بھی بی بی رہی سناتی
باغ فدک کو ہی جب زہرا سے چھیننا تھا
تو یہ نہ کرتی امت بس باغ چھینتی نا
کہ فاطمہ پہ امت یوں ہاتھ نہ اٹھاتی
زہرا کے بعد علی کو کوفے میں مار ڈالا
بدر و احد کا بدلہ ایسے اسد اتارا
امت جنازوں پر بھی رہی تیروں کو چلاتی
زہرا کو قتل کر کے دراصل ابتداء کی
اہل سقیفہ نے خود یثرب میں کربلا کی
آل نبی کو اتنا امت رہی ستاتی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.