Sarwar Ki Ladli
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Laiq Raza
سرور کی لاڈلی کو ظالموں نے مار ڈالا
امت سے جو ملے ہیں زخموں نے مار ڈالا
دربار نے بنایا زہرا کو زندہ لاشہ
بکھرے ہوئے سند کے ٹکڑوں نے مار ڈالا
کیسے تمہیں سناؤں محسن کی میں شہادت
اک بے ادب لعیں کی ضربوں نے مار ڈالا
دہلیز سیدہ پہ لائی ہے آگ امت
قربا کو حسبنا کے شعلوں نے مار ڈالا
جھٹلا رہی ہے امت حسنین کی گواہی
سچوں کو کہہ کہ جھوٹا جھوٹوں نے مار ڈالا
رخ پہ لگا طمانچہ پہلو پہ در گرا ہے
برسے جو سیدہ پہ دروں نے مار ڈالا
ہنستا رہا زمانہ بیت الحزن جلا کے
پلکوں پہ جو رکے ہیں اشکوں نے مار ڈالا
ذکر علی بنا جو پڑھتے رہے نمازیں
ایسے نمازیوں کو سجدوں نے مار ڈالا
پڑھو لئیق نوحہ بہلول لکھ رہا ہے
قائم کا ہے یہ نوحہ صدموں نے مار ڈالا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.