Dekh Rahi Hai Zehra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Joan Rizvi
روتی آنکھوں سے یہ سب دیکھ رہی ہے زہرا
کلمہ گو بیٹھے ہیں خاموش کھڑی ہے زہرا
ایک ہی پیشی نے یہ حال کیا ہے میرا
کیسے گزرے گا اسیری میں سفر زینب کا
چھین لی جائے گی جب شام غریباں میں ردا
تھامے چادر کو یہی سوچ رہی ہے زہرا
مجھ پہ کیا گزری قیامت کی گھڑی بھی دیکھیں
میرے بالوں میں مرے بابا سفیدی دیکھیں
جھک گئی میری کمر اور ضعیفی دیکھیں
کیسے پہچانوں گے بابا کہ یہی ہے زہرا
کوئی مستور نہ مشکل میں خدایا آئے
فاطمہ دل کے سبھی درد کسے بتلائے
ماں کبھی بیٹے کے ہوتے نہ طمانچہ کھائے
غم تیرے سینے میں نیزے کی انی ہے زہرا
در جلا ہو گیا پہلو بھی شکستہ بی بی
آپ کو مارا ہے قنفذ نے طمانچہ بی بی
بن گیا آپ کا مقتل یہ مدینہ بی بی
آپ پر ٹوٹی قیامت کی گھڑی ہے زہرا
یہ طمانچے کی وراثت تو سکینہ لے گی
کیل بن جائے گی اکبر کے جگر میں برچھی
خم یہ سجاد کو زینب کو ملے گی پیشی
اپنی اولاد میں غم بانٹ چکی ہے زہرا
ہے گرفتار علی چلتی ہے زہرا پیچھے
ہاتھ پہلو پہ رکھے اور لڑکھڑاتے ہوئے
بین کرتے ہوئے گرتی ہے ردا کو تھامے
ہر قدم ساتھ یوں حیدر کے چلی ہے زہرا
صبر قاسم یوں سر غیب کیا ہے اس نے
تیغ پر سوچ کے ہاتھوں کو رکھا ہے اس نے
کیوں نہیں بدلہ ابھی تیرا لیا ہے اس نے
تیرے مہدی کو اذیت یہ بڑی ہے زہرا
اس طرح بی بی تیرا سجدہ ادا ہوتا ہے
زخم کا خون مصلے پہ بہا جاتا ہے
ہاتھ ہر وقت ہی پہلو پہ رکھا رہتا ہے
کیسی تصویر مصائب کی بنی ہے زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.