Aye Madine Ke Rehne Walo Tum
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Wajhi Hasan Zaidi
اے مدینے کے رہنے والو تم یوں رسالت کا نہ صلہ دیتے
کیوں رلایا ہے میری زہرا کو مصطفی کو نہ یوں جفا دیتے
دل محمد کا اب بھی روتا ہے قبر ویران آج تک ہے کیوں
میری زہرا کی قبر پر لوگو اک دیا آن کر جلا دیتے
صدا آ رہی ہے یہ قبر نبی سے کہ میری رسالت کا کچھ تو صلہ دو
میرا سبز گنبد مدینے کے لوگو میری فاطمہ کی لحد پہ لگا دو
چراغاں کیا تم نے میری لحد پر مگر دل محمد کا خوں رو رہا ہے
اندھیرے میں ہے قبر زہرا کی دیکھو وہاں جا کے بس اک دیا ہی جلا دو
میری قبر پہ تم نے سایہ کیا ہے مگر فاطمہ کی لحد دھوپ میں ہے
میری قبر پہ جو یہ چادر رکھی ہے یہ زہرا کی جا کے لحد پہ چڑھا دو
جو پرسہ شبیر زہرا کو دینے کوئی آئے کیوں کر اسے روکتے ہو
لعینوں کا بتلاؤ قبضہ یہ کیوں ہے بقیعہ سے اپنا یہ پہرا ہٹا دو
میری فاطمہ ہی تو بضعت ہے میرا اسے میں نے ام ابیھا کہا ہے
میرے بعد کیوں میری ماں کو ستایا اسے کیوں رلایا مجھے یہ بتا دو
یہاں اک طرف ہے جو روضہ نبی کا بنے اس طرف اک حرم فاطمہ کا
تو مابین ان کے بھی ہو ایک رستہ مدینے میں بھی کربلا سی بنا دو
میری آل ہیں میرے لخت جگر ہیں حسن اور سجاد باقر و صادق
یہ پتھر ہیں کیوں ان کی قبروں پہ دیکھو کوئی آ کے پھولوں کی چادر بچھا دو
نجف منتظر کربلا منتظر ہے خدا منتظر مصطفی منتظر ہیں
اے میرے پسر آخری اب تم آ کے ہمارے یہ دشمن جہاں سے مٹا دو
عطائے محمد ہوئی تجھ پہ قنبر دل مصطفی کی یہ حسرت لکھی ہے
وجیہہ تم بھی جاؤ مصائب پڑھو یہ بقیعہ میں جا کر یہ نوحہ سنا دو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.