Binte Nabi Ko Aise Ummat Sata Rahi Thi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Asghar Ali
بنت نبی کو ایسے امت ستا رہی تھی
جس جا نبی تھے رکتے وہ در جلا رہی تھی
جس کے لیے جہاں یہ اللہ نے بنایا
ظلم اس پہ ظالموں نے ایسا جہاں میں ڈھایا
سہہ کر ستم جہاں سے وہ بی بی جا رہی تھی
بچ جائے میرا محسن زہرا پکاریں یارب
ناپاک ٹھوکروں سے تطہیر والا در جب
جلتا ہی فاطمہ پر امت گرا رہی تھی
اٹھارویں برس میں ہی آگئی ضعیفی
پہلو پہ ہاتھ تھا اور بالوں میں تھی سفیدی
اتنے شدید صدمے زہرا اٹھا رہی تھی
وارث ہوں میں فدک کی اے لوگوں ہوں میں حق پر
انکار کر رہے تھے پھر بھی وہ لوگ ہنس کر
آیت بھی غاصبوں کو زہرا سنا رہی تھی
زینب نہ سہہ سکے گی کلثوم پوچھ لے گی
ماں نے طمانچہ کھایا کیسے انہیں کہے گی
نیلا نشان رخ پر زہرا چھپا رہی تھی
حق علی کے غاصب دربار میں تھے بیٹھے
وارث نہیں نبی کا کوئی بھی کہہ رہے تھے
ہنس ہنس کے فاطمہ کو امت رلا رہی تھی
دربار سے جو لوٹی گھر غیرت الہی
اصحاب نے نہ مانی میری کوئی گواہی
رو رو کے یہ علی کو زہرا بتا رہی تھی
خطبے کی تیغ اٹھائے وہ ٹوٹی پسلیوں سے
دربار میں سقیفے کے سارے فاسقوں سے
اسلام اور ولایت دونوں بچا رہی تھی
ام ابیہا کہہ کر جسے مصطفی بلاتے
جس کے لیے نبی خود تعظیم کو تھے اٹھتے
امت اسد اسی کی عظمت بھلا رہی تھی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.