Nishan Tamanchay Ka Kaisay Chupaye Gi Zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ali Naqvi
نشان طمانچے کا کیسے چھپائے گی زہرا
علی کے سامنے جس وقت آئے گی زہرا
کمر میں خم ہے سبب کیا ہے کیا بتائے گی
علی کے سامنے بس روتی جائے گی زہرا
وہاں، وہاں کی زمیں سے اٹھے گی آہ و بکا
جہاں گرے گی جہاں لڑکھڑائے گی زہرا
ابھی تو صرف لعیں نے غصب کیا ہے فدک
ابھی تو گھر بھی یہ امت جلائے گی زہرا
سہارا لے کے چلے گی وہ اپنے بچوں کا
نہ اٹھ سکے گی جہاں بیٹھ جائے گی زہرا
فلک پہ روئیں گے سر پیٹ کے ملک سارے
جب اپنے بابا پہ آنسو بہائے گی زہرا
لعین مارے گا درہ گرا کے دروازہ
صلہ یہ باپ کی امت سے پائے گی زہرا
علی کو باندھ کے در در پھرایا امت نے
تمہیں یہ بات ہمیشہ رلائے گی زہرا
ستم ہے کیسا زمانے میں بے پدر ہونا
تمہیں یہ امت بے پر بتائے گی زہرا
سیا تھا شوق سے کرتا جو اپنے محسن کا
اب اس کو دیکھ کے آنسو بہائے گی زہرا
لحد میں روئیں گے واحد رسول زہرا کو
لحد پہ باپ کی جس وقت جائے گی زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.