Baba Ko Rote Rote
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Zill-e-Raza Zaidi
بابا کو روتے روتے زہرا گزر گئی ہیں
مولا علی کے گھر کو ویران کر گئی ہیں
بچھڑے تھے جب سے بابا تب سے ہی مر چکیں تھیں
محسن کے بعد بی بی زندہ کہاں رہی تھیں
پہلے ہی کب تھی زندہ جو کہہ دیں مرگئی ہیں
زہرا تمہارے غم میں کونین رو رہے ہیں
کلثوم رو رہی ہیں حسنین رو رہے ہیں
زینب پکارتی ہیں اماں کدھر گئی ہیں
ظالم نے زخم ایسا پہلو پہ ہے لگایا
اک وار نے ہی اس کے ایسا اثر دکھایا
محسن بھی مر گئے ہیں زہرا بھی مرگئی ہیں
زندہ رہی ہیں بی بی صدمے اٹھا اٹھا کے
دن رات ہیں گزارے آنسو بہا بہا کے
پہلو شکستہ زہرا خستہ جگر گئی ہیں
دامن علی کا تھامے بچے پکارتے ہیں
بابا یہ کیسے صدمے اماں نے دے دیئے ہیں
داغ یتیمی دے کر بے حال کر گئی ہیں
دروازہ جب جلا تھا محو فغاں ہیں تب سے
کلثوم اور زینب نوحہ کناں ہیں تب سے
جس دن سے کر کے زہرا سونا یہ گھر گئی ہیں
ثقلین کربلا میں چلتی ہیں جب ہوائیں
ہر سمت گونجتی ہیں ظل رضا صدائیں
زہرا کے گھر کی کلیاں رن میں بکھر گئی ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.