Kya Yeh Zainab O Kulsoom Ne Noha Ae Maa Zehra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mesum Abbas
کیا یہ زینب و کلثوم نے نوحہ اے ماں زہرا
سر دربار بتلاؤ ہوا کیا کیا اے ماں زہرا
سنا ہے آپ کو دربار میں پہروں کھڑا رکھا
یہ کہہ دو جھوٹ ہے ظالم نے تم کو ہے کہا جھوٹا
یہ ہاتھوں میں ہے کس تحریر کا ٹکڑا اے ماں زہرا
نشاں کیسے ہیں چہرے پر ردا سے جو چھپاتی ہو
نظر ہم بیٹیوں کی اپنے رخ سے کیوں ہٹاتی ہو
بتاؤ ہو گیا رخسار کیوں نیلا اے ماں زہرا
یقیں آتا نہیں بنت نبی جس وقت روتی تھی
وہاں پر قہقہے لگتے تھے اور امت یہ ہنستی تھی
تڑپتے ہوں گے منظر دیکھ کر نانا اے ماں زہرا
دعائیں ماؤں کی خالق کبھی بھی رد نہیں کرتا
ہمارے حق میں کرنا جب دعا تو بس یہی کرنا
نہ ہو ہم کو کبھی دربار میں جانا اے ماں زہرا
بس اک دن میں ہی اماں آپ کی حالت یہ بدلی ہے
کمر خم ہو گئی ہے اور بالوں میں سفیدی ہے
تمہیں اک پل کو ہم نے بھی نہ پہچانا اے ماں زہرا
گلے لگ جاؤ میرے آؤ ماں کے پاس آ جاؤ
میری شہزادیو میں ٹھیک ہوں ہرگز نہ گھبراؤ
یہ کہہ کر تم ہمارا دل نہ بہلانا اے ماں زہرا
یہی ازلان و میثم بیٹیاں کہتی رہیں رو کر
تمہارے حال سے ظاہر ہے سب دربار کا منظر
سہا جو ظلم تم نے چھپ نہیں سکتا اے ماں زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.