Woh Zahra baap se milne chali hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Sajjad Zaidi, Meesam Zaidi
وہ زہرا باپ سے ملنے چلی ہے
علی کے گھر صف ماتم بچھی ہے
بہت روتی تھی جو بابا کو اپنے
وہ خاتون قیامت جا رہی ہے
وہ بیت الحزن میں کرتی ہے گریہ
جو بیٹی مصطفی کی لاڈلی ہے
جلانے آگیا جو باب زہرا
مسلمانوں یہ کیسا امتی ہے
ہوا ہے نیلا کیوں بی بی کا پہلو
علی کی سانس سینے میں رکی ہے
ادھر حسنین سر کو پیٹتے ہیں
ادھر کلثوم و زینب پر غشی ہے
اندھیرے میں اٹھا اس کا جنازہ
وہ بی بی جو سراپا روشنی ہے
جسے تعظیم دیتے تھے محمد
کفن میں آج وہ لپٹی ہوئی ہے
زمانے کے سہے جس نے مصائب
اماں اس کو تہہ تربت ملی ہے
یہ ہے تابوت اس بی بی کا اختر
جو آغوش رسالت میں پلی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.