Shaheed
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General
خاندانی سیاستوں کو یہاں
دوستو چاہئیں مزید شہید
کر دے دل کی ہر اک امید شہید
ووٹ کے نام پر خرید شہید
مائیں روتی رہیں مگر رہبر
کھیلتے رہ گئے شہید شہید
دو گروہوں کی جنگ کا مطلب
وہاں حامد یہاں حمید شہید
مرشدو مرشدی سلامت باد
لاکھ ہوتے رہیں مرید شہید
کارزار ولا سے خودکش تک
اک قدیم اور اک جدید شہید
اپنے بارود کیمیا سے روز
چند زندوں سے کر کشید شہید
حور و غلماں کے خواب واعظ کے
وعدہ جنت کا اور وعید شہید
پوری شدت کے ساتھ نفرت کی
اصطلاحا ہوا شدید شہید
پھول مالا چڑھائے جائیں گے
خوش بہت ہوں گے روز عید شہید
ہم لکھیں گے سدا حسین شہید
شوق سے شیخ لکھ یزید شہید
بات جب بھی چلی حکومت کی
سب پہ ثابت ہوئے مفید شہید
ہو جو اکبر ابوتراب سے عشق
خاک سے ہوں گے مستفید شہید
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.