Halqoom pe yeh tegh jafa yaad rahe gi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala
حلقوم پہ یہ تیغ جفا یاد رہے گی
مظلوم تبسم کی ادا یاد رہے گی
تن سے ہوئی گردن جو جدا یاد رہے گی
انصاف کو ناحق یہ سزا یاد رہے گی
آتی تھی مرے شہر میں پہلے بھی مگر اب
جس رنگ میں آئی ہے قضا یاد رہے گی
جو تیغ جفا میرا گلا کاٹ رہی ہے
اس تیغ کو بھی حق کی صدا یاد رہے گی
ہر دور میں ہر ظلم یہی کہتا رہے گا
میں ہوں تو تمہیں کرب و بلا یاد رہے گی
سر میرا تہہ تیغ بھی جھکنے نہیں پایا
قاتل کو مرے میری حیا یاد رہے گی
دراصل تسلسل ہے اسد کرب و بلا کا
یہ تازہ شہادت بھی سدا یاد رہے گی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.