Ae Binte Payambar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mesum Kashmiri
اے بنت پیمبر ترا دربار میں جانا
ہر ظلم پہ بھاری رہا یہ ظلم زمانہ
کس دیں میں روا ہے او مسلمانو! بتاؤ
بے جرم نبی زادی کا دروازہ جلانا
یہ اجر رسالت کا تھا یا بغض علی کا؟
جلتا ہوا در فاطمہ زہرا پہ گرانا
پہلو بھی شکستہ ہوا مارے گئے محسن
کس جرم کی تعزیر تھا قنفذ کا نشانہ
کیوں کہنا پڑا ہائے یہ زہرا کو علی سے
تاریکیء شب میں مری میت کو اٹھانا
رو رو کے کہا کرتی تھیں یہ فاطمہ زہرا
فضہ مرا ہر درد نہ حیدر کو بتانا
یہ سوچ کے روتی تھیں بہت بنت پیمبر
ہوگا مری زینب کو بھی دربار میں جانا
کہتی تھیں نظر زینب و شبیر پہ کر کے
دنیا میں ابھی تو مرے غازی کو ہے آنا
گر چاہیے محشر میں پیمبر کی شفاعت
زہرا کے نہ قاتل کا کبھی نام چھپانا
تقدیر میں مولا ہو یہ میثم کے ارم کے
نوحہ یہ نبی زادی کی تربت پہ سنانا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.