Baba Tere Watan Mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mesum Abbas
دربار میں کھڑی ہوئی کہتی ہے فاطمہ
بابا وہ اب مدینہ، مدینہ نہیں رہا
حق مانگتی ہے زہرا مجمع ہے باغیوں کا بابا تیرے وطن میں
پردیسیوں کی طرح ہائے رہتی ہے اب یہ دکھیا بابا تیرے وطن میں
غم یہ نہیں ہے مجھ کو دروازہ جل گیا ہے
اس سے بڑا ستم تو زہرا پہ یہ ہوا ہے
در جل رہا تھا میرا ہائے کوئی نہ گھر سے نکلا
اب لوگ فاطمہ کو پہچانتے نہیں ہیں
میں آپ کی ہوں بیٹی یہ مانتے نہیں ہیں
کوئی نہیں ہے میرا ہائے میں رہ گئی ہوں تنہا
میں بھی کھڑی ہوئی تھی حسنین بھی کھڑے تھے
مسجد میں میری جانب سب لوگ دیکھتے تھے
یہ زخم نہ بھرے گا ہائے میں بن گئی تماشہ
در مجھ پہ ظالموں نے جلتا ہوا گرایا
میں گر پڑی زمیں پر غش اس طرح سے آیا
محسن جہاں سے گزرا ہائے پہلو ہوا شکستہ
گھٹ گھٹ کے اپنے گھر میں آنسو بہا رہی ہوں
ہر زخم مرتضی سے اپنا چھپا رہی ہوں
کھایا ہے تازیانہ ہائے زخمی ہے میرا چہرہ
کوئی سلام آ کر کرتا نہیں تھا پہلے
اب تو جواب دینا لازم نہیں سمجھتے
ہر شخص بھول بیٹھا ہائے رتبہ ابوالحسن کا
بابا سے وہ تکلم شکوہ یہ کر رہی ہے
امت کو فاطمہ سے کیا جانے دشمنی ہے
ہو رات یا سویرا تربت پہ ہے اندھیرا
فضہ کے اب سہارے میں اٹھتی بیٹھتی ہوں
کھا کر طمانچہ جب سے میں خاک پر گری ہوں
یہ ظلم مجھ پہ ٹوٹا ہائے میں ہو گئی ضعیفہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.