Baba ke baad dukh yeh uthaye gi Fatima
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Robail Fazil
بابا کے بعد دکھ یہ اٹھائے گی فاطمہ
روتی ہوئی جہان سے جائے گی فاطمہ
تعظیم تیری بضعۃ منی کی یہ ہوئی
اٹھتے تھے آپ جس کے لیے وہ کھڑی رہی
بابا کے پاس جا کے بتائے گی فاطمہ
غاصب نبی کی سند یوں پھینکے گا پھاڑ کر
اس وقت کربلا کا نظر آئے گا منظر
ٹکڑے سند کے جونہی اٹھائے گی فاطمہ
امت کا ظلم بھول نہ پائے گی قبر تک
مظلومہ کو وہ زخم لگے گا کہ حشر تک
پہلو سے ہاتھ کو نہ ہٹائے گی فاطمہ
امت یہ پیاسا مار دے گی دل کے چین کو
اس غم میں اپنے آخری دم تک حسین کو
راتوں کو اٹھ کے پانی پلائے گی فاطمہ
ماں نے طمانچہ کھایا ہے ہو جائے گی خبر
جونہی پڑے گی زینب و کلثوم کی نظر
چہرے کا نیل کیسے چھپائے گی فاطمہ
کیسے علی سہیں گے یہ محسن کے قتل پر
خود پر سے جب ہٹاتے ہوا جلتا ہوا در
دو لاشیں ایک ساتھ اٹھائے گی فاطمہ
اولاد مصطفی سے ہے یہ بغض اور حسد
دینا قلم نبی کو نہ بتلاتا ہے اسد
زیر لحد بھی چین نہ پائے گی فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.