Chale aao mere
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ameer Hasan Aamir
محرم آ رہا ہے
چلے آؤ میرے بچوں محرم آ رہا ہے
یہ ماں کہتی تھی اب رونے کا موسم آ رہا ہے
ترستی ہے یہ آنکھیں دیکھنے کو اک زمانے سے
تمہیں بھی دیکھ لوں گی میں محرم کے بہانے سے
ضعیفی سے کمر میں اور بھی خم آ رہا ہے
چلے آؤ میرے بچوں۔۔۔
ہے مدت تمہیں پردیس میں جا کر نہیں آے
منالی عید بھی تنہا مگر تم گھر نہیں آے
مگر اب فاطمہ کے لال کا غم آ رہا ہے
چلے آؤ میرے بچوں۔۔۔
سنا ہے مامتا پردیسیوں کو بھیچ لاتی ہے
کہیں بھی ہو عزاداری کو مٹی کھینچ لاتی ہے
ہمارا مونس و غم خوار و حمدم آ رہا ہے
چلے آؤ میرے بچوں۔۔۔
رہو تم سال بھر چاہے جہاں دنیا کے کونے میں
مگر واپس چلے آنا محرم کے مہینے میں
کلیجے کے سبھی زخموں کا مرحم آ رہا ہے
چلے آؤ میرے بچوں۔۔۔
تمہیں ہے یاد بچپن میں الم چھوٹا سا لاتے تھے
بنا کر تازیانہ شبیر کا سر پر اٹھاتے تھے
وہی پھر مجلس و ماتم کا موسم آ رہا ہے
چلے آؤ میرے بچوں۔۔۔
خوشی ہے فاطمہ کے لال کا ہم غم مناینگے
خود اپنے ہاتھ سے گھر کا عزاخانہ سجاینگے
یہی بس سونچ کے اب دم میں کچھ دم میں آ رہا ہے
چلے آؤ میرے بچوں۔۔۔
الم عباس غازی کا جلوس میں اٹھانا ہے
گلی کوچوں خیابان میں سبیلیں بھی لگانا ہے
یہی بس سونچ کے آنکھوں میں زم زم آ رہا ہے
چلے آؤ میرے بچوں۔۔۔
جدائی اے میرے بچوں میرے دل کو جلاتی ہے
یہ مادر باہیں پھیلاے ہوے تم کو بلاتی ہے
نگاہوں میں تمہارا چہرہ ہر دم آ رہا ہے
چلے آؤ میرے بچوں۔۔۔
چلی جاتی ہے عینی ماں تو رب سے اذن پاتی ہے
عزاخانے میں عامر ہاے ماں کی روح آتی ہے
یہ کہتی ہے تڑپ کر شاہ کا غم آ رہا ہے
چلے آؤ میرے بچوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.