Madh e Abbas Madh e Haider Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
مدح عباس مدح حیدر ہے
جیسے لشکر کے پیچھے لشکر ہے
اک نصیری کا اک وفا کا خدا
دو خداؤں کا ایک ہی گھر ہے
ایک ساقی ہے ایک سقا ہے
علقمہ اک کی اک کا کوثر ہے
عین دونوں کے نام میں شامل
اور علم دونوں کا مقدر ہے
اک علی دوسرا ہے ناد علی
ایک دل میں ہے ایک لب پر
دشمن دین مصطفی کے لیے
ایک تلوار ایک خنجر ہے
گاڑنا ہے علم ہدف لیکن
اک کا پانی ہے اک کا پتھر ہے
دونوں زینب کے ساتھ ساتھ ہیں یوں
ایک سایہ ہے ایک چادر ہے
مطلع ریحان نذر غازی تھا
مقطع ریحان نذر حیدر ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.