Minbar Jane Haider Jane
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
چھیڑ دیا ہے ذکر مولا منبر جانے حیدر جانے
کفر ہے گر یہ عشق علی کا کافر جانے حیدر جانے
بنت اسد تو جائیں گی ہر حال میں کعبے کے اندر
در ہوگی دیوار کہاں سے مادر جانے حیدر جانے
اسماعیل یہ سوچ رہے تھے کیوں گردن پر ہاتھ رکھوں
نام علی ہے میرے لبوں پر خنجر جانے حیدر جانے
فتح لکھی ہے دست خدا پر اب بھی میرے پیارے حبیب
ناد علیا کہہ کے بلا لیں خیبر جانے حیدر جانے
عارفہء اعجاز علی ہیں مادر ہیں امت تو نہیں
بنت اسد کو فکر نہیں ہے اژدر جانے حیدر جانے
جنگ احد میں میرا مولا شاخ سے سر کرتا ہے قلم
تیغ فلک سے آئے نہ آئے لشکر جانے حیدر جانے
عشق علی کے دعویدارو رب کی عبادت لازم ہے
یہ کہہ کر مت جان چھڑاؤ محشر جانے حیدر جانے
شیر خدا کا پوتا ہے یہ کہہ کر ماں نے بھیج دیا
لڑتا ہے اب کیسے رن میں اصغر جانے حیدر جانے
شام میں اور معراج نبی میں ایک ہی لہجہ گویا تھا
کس نے رکھا ہے کس کا پردہ دختر جانے حیدر جانے
میر حسن اور سبط جعفر بندہء حیدر ہیں دونوں
ان کے کفن پر لکھوا دینا نوکر جانے حیدر جانے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.