Haider Ki Zulfiqar Hoon Main
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
جو ایک بار بنا ہے وہ شاہکار ہوں میں
زمانہ جان لے حیدر کی ذوالفقار ہوں میں
میں آج اپنا تعارف تمہیں کراتی ہوں
حجاب اپنی ہی خلقت سے میں اٹھاتی ہوں
حسب نسب ہے میرا کیا ابھی بتاتی ہوں
میں مثل میثم و سلماں علی کی ساتھی ہوں
خدا نے نور کی آتش میں مجھ کو ڈھالا ہے
فلک پہ کتنے برس کبریا نے پالا ہے
احد کے رن میں میری رسم رونمائی ہوئی
زمیں پہ پہلے ہی دن کفر سے لڑائی ہوئی
علی کی قوت بازو سے آشنائی ہوئی
شکست رونے لگی ایسی جگ ہنسائی ہوئی
خدا نے غیب سے لشکر کشائی دی ہے مجھے
رسول پاک نے خود منہ دکھائی دی ہے مجھے
ہر اک جری میرے جوہر کا مدح خوان رہا
میری اماں سے جو نکلا وہ بے امان رہا
بشر رہا نہ کوئی جسم پر نشان رہا
ہمیشہ جنگ میں مجھ کو یہ اطمینان رہا
ابوتراب نے مجھ پر یہ اعتبار کیا
پلٹ کے لاش نہ دیکھی جو میں نے وار کیا
منافقوں کو نئے معجزے دکھاتی ہوں
علی علی کا جہاں کو سبق سکھاتی ہوں
قضا کو اپنے اشاروں پہ میں نچاتی ہوں
سروں کو سر سے ہواؤں میں میں اڑاتی ہوں
علی کے ہاتھ پہ سجدہ میری عبادت ہے
خدا کے ہاتھ میں رہنے کی مجھ کو عادت ہے
فدک کے روز یہ میں نے کہا تھا مولا سے
میرے امام وغا کی مجھے رضا دے دے
ہوئے ہیں لوگ جو مجرم جناب زہرا کے
ہر ایک اشک کی قیمت ابھی چکائیں گے
کسی کو مجھ سے میسر رہے فرار نہیں
جگر نہ کاٹ کے رکھ دوں تو ذوالفقار نہیں
میں کتنی صدیوں سے اکبر اسی دیار میں ہوں
علی کے شیر کے ہمراہ میں کچھار میں ہوں
میں میر غیبت کبری کے اختیار میں ہوں
میں اپنے اذن تکلم کے انتظار میں ہوں
کسی زباں سے جہاں العجل نکلتا ہے
نیام صبر میں میرا بدن مچلتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.