Mera Waris Hai Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer recited by Mir Hasan Mir
خم کے میدان میں اعلان یہ کرتے تھے نبی
قبر میں مجھ سے نکیرین نے جب یہ پوچھا
کون وارث ہے تیرا کون ہے مولا تیرا
مجھ سے پہلے یہ میری قبر کی مٹی بولی
آدم و نوح پیمبر ہوں یا حضرت موسی
یونس و خضر ہوں الیاس کے حضرت عیسی
گھیر کے مشکل میں یہی کہتا تھا ہر ایک نبی
غیر فرار کا کرار کا حق ہے مجھ پر
میری جانب نہ کرے کوئی صحابی بھی نظر
بولا خیبر میں علم ہاتھ لگائے نہ کوئی
موت کیا موت سے ڈر جانے کا قصہ کیا ہے
شام والوں نے علی والوں کو سمجھا کیا ہے
گھیر کے تیغوں میں بھی کہتا تھا حجر ابن عدی
موت کے ماتھے پہ آئے گا پسینہ رن میں
حرملہ آج سے تو روتا پھرے گا بن میں
سب سے کہتی رہی مقتل میں یہ اصغر کی ہنسی
خانہء حق میں نہیں جائیں گے در سے مولا
ان پہ کھل جائے گا آبائی وہ رستہ ان کا
جونہی کعبے کے قریب آ کے کہیں گے مہدی
مجھ کو مولا میرے الفاظ سے پہچانیں گے
میر کو لہجہ و آواز سے پہچانیں گے
روز محشر جو صدا گونجے گی اکبر اپنی
میں نے اعدا کے سروں پر ہی کیا اپنا سفر
میری ٹاپوں سے ہی مر جائے گا سارا لشکر
یہ رجز پڑھتے ہوئے رن میں مجلی نکلی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.