Masjid Mein Zakhmi Kaabay Ka Kaaba Hai Ae Khuda
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sarwar Raza Karbalai
مسجد میں زخمی کعبے کا کعبہ ہے اے خدا
تر خون میں وجہہ اللہ کا چہرہ ہے اے خدا
دیوار و در بھی روتے ہیں کہتے ہیں ہائے علی
غمگین آج جیسے کہ سجدہ ہے اے خدا
اعلان ہوا کس کو لگی ضرب بے خطا
جن و بشر یہ بولے کہ مولا ہے اے خدا
فزت برب الکعبہ کی آئی صدا تبھی
قرآن کے یہ قاری کا لہجہ ہے اے خدا
جس وقت گھر میں لائے حسن زخمی کو تبھی
زینب پکاری زخمی یہ بابا ہے اے خدا
مادر نہیں تھی آج تو بابا جدا ہوئے
زینب کا آج کون سہارا ہے اے خدا
آصف ہو یا کہ کوئی ہو سرور جہان میں
ہر کوئی سوگوار ہی دیکھا ہے اے خدا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.