Har nafas har ghari mere dil se yehi aa rahi hai sada
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ہر نفس ہر گھڑی میرے دل سے یہی آ رہی ہے صدا
غیر ممکن کو یوں ہوتے ہوئے دیکھا ممکن
جاگتی آنکھوں سے جنت میں گزارے کئی دن
اس کو کیا ہو یقیں جس نے دیکھا نہیں کبھی روضہ تیرا
تیری عظمت پہ بھلا کیوں نہ دلالت بنتا
شیر کالین کا کس طرح نہ زندہ ہوتا
ہے حقیقت یہی تیری مرضی میں ہی ہے خدا کی رضا
اب کہ مشہد سے جو پلٹا ہوں تو میرے محسن
سانس لینا مجھے اچھا نہیں لگتا لیکن
پھر بھی ہے یہ سکوں میں کہیں بھی رہوں دل وہیں ہے میرا
ربط کیسا یہ میرے ذہن میں آیا ہے ابھی
جیسے گہوارے نے فطرس کو شفاء بانٹی تھی
ویسے ہی روز و شب بانٹتا ہے شفاء تیرا صحن شفاء
پوچھنے حال نکیریں جب آئے میرا
میں نے دہرایا جوابا جو قصیدہ تیرا
وجد میں آ کے پھر وہ بھی کہنے لگے میں بھی کہنے لگا
کیسے سمجھے گا زمانہ تیرے نوکر کی حدیں
تیرے معروف نے باندھی ہیں سمندر کی حدیں
بڑھتے طوفان کا رخ بدلتا گیا اس نے جب دی صدا
التجا آپ سے کرتا ہوں امام ہشتم
ان کے صدقے میں جنہیں کہتے ہیں معصومہ قم
جو پریشان ہے جلد کر دیجئے اس کی حاجت روا
میری اس وقت تیرے در پہ نظر ہے مولا
اور تجھے میری مصیبت کی خبر ہے مولا
دور افتاد کر میری امداد کر تو ہے مشکل کشاء
اپنے اس میر کو انمول بنا دے مولا
مجھ کو اس دور کا بہلول بنا دے مولا
میں عزادار ہوں کشف بردار ہوں تیرے خدام کا
جیتے جی جان سے اپنی میں گزر جاؤں گا
جلد مشہد نہ بلاؤ گے تو مر جاؤں گا
اے امام غریب تم ہو میرے طبیب جلد کر دو دوا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.