Yeh Chokhat Choom Kar Ki Hai Dua Har Baar Mashhad Mein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
یہ چوکھٹ چوم کر کی ہے دعا ہر بار مشہد میں
الہی ٹھہر جائے وقت کی رفتار مشہد میں
جنازے تو بہت آتے ہوئے دیکھے مگر میں نے
نہیں دیکھے کہیں بھی موت کے آثار مشہد میں
سنا ہے خود شفاء دینے کو آتے ہیں وہاں مولا
سو اب خود جا کے میں ہو جاؤں گا بیمار مشہد میں
رضا کے حسن پر یوسف کو بکتے دیکھتی دنیا
اگر ہوتا کہیں جو مصر کا بازار مشہد میں
سنا کر منقبت مولا کی میں ان سے دعا لوں گا
ملیں گے جب کبھی بھی میثم تمار مشہد میں
وہ چاہے گھر کی صورت ہو یا چاہے قبر کی صورت
خداوندا بنا دے میر کا گھر بار مشہد میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.