Aisay Hotay Hain Ali Ke Naukar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ایسے ہوتے ہیں علی کے نوکر
دیکھ کر میثم و سلمان کو کہتی ہے نظر
تم نے مولا کی محبت کا نظارہ دیکھا
لشکر کفر زیادہ تھا مگر ہار گیا
چند افراد نے لبنان کا نقشہ بدلا
بھاگنے والے ذرا دیکھ تو پیچھے مڑ کر
وقت پر وقت کی رفتار بدل دیتے ہیں
فطرت خنجر و تلوار بدل دیتے ہیں
دار پر لہجہ گفتار بدل دیتے ہیں
زیر خنجر بھی صدا دیتے ہیں حیدر حیدر
قصر بیعت کے ستونوں کو گرانے کے لیے
اپنا گھر قلب پیمبر میں بنانے کے لیے
جوتیاں سبط پیمبر کی اٹھانے کے لیے
حر نے ہنستے ہوئے دنیا کو لگا دی ٹھوکر
عشق حیدر کی یہ تبلیغ کیا کرتے ہیں
ایسے دیوانے ہیں دانائی عطا کرتے ہیں
عقل والے انہیں بہلول کہا کرتے ہیں
ہاں مٹی سے بنا دیتے ہیں یہ خلد کے گھر
بات کرنے کے لیے جب بھی زبانیں کھولیں
اپنے کردار کو میزان عمل پر تولیں
لاکھ ہم خود کو غلام در حیدر بولیں
بات جب ہے کہ ہمیں دیکھ کے بولیں حیدر
مر کے بھی الفت حیدر نہیں مرنے دیتی
بات یہ حضرت سلمان نے ثابت کر دی
بعد مرنے کے اگر ان کو بلائیں گے علی
موت کی گود سے لبیک کہیں گے اٹھ کر
تیغ صفین میں جب مالک اشتر کی چلی
بھاگنے والوں سے میدان میں بھگدڑ سی مچی
سر کٹے جسم کٹے ہاتھ کٹے سانس کٹی
داد مالک کو دی عباس نے خود یہ کہہ کر
آٹھویں دور امامت میں جو بپھرا دریا
آتا سیلاب تو ہر سمت تباہی کرتا
واسطہ تب دیا معروف نے اپنے سر کا
خود پلٹنا پڑا دریا کو حدوں کے اندر
مصلحت، جھوٹ، ریاکاری، سیاست، دھوکا
خودنمائی بھی دکھاوا بھی سر فرش عزا
اور پھر حب علی کا بھی تکلم دعوی
کیا بتائیں گے اگر پوچھیں گے مولا آکر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.