Bichao farshe aza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mesum Abbas
بچھاؤ فرش عزا میں ضرور آؤں گی
ہر ایک غم سے بچو حسین حسین کرو
تمہارے اشکوں کو میں ساتھ لے کے جاؤں گی
بچھاؤ فرش عزا میں ضرور آؤں گی
وہ جن گھروں میں عزا خانۂ حسین سجا
تو ان گھروں میں رہے گا صدا قیام میرا
یہ میرا وعدہ ہے ہر حال میں نبھاؤں گی
بچھاؤ فرش عزا۔۔۔
شبیہ جھولہء اصغر سجایینگے جو بھی
تو انکی گودیاں خالی نہیں رہیں گی کبھی
میں انکو صدقہء بے شیر دے کے جاؤں گی
بچھاؤ فرش عزا۔۔۔
علم بہ یاد علمدار جو اٹھایینگے
دلیر اور وفادار ہونگے وہ بچے
میں ان کے دل سے ہر ایک خوف کو مٹاؤں گی
بچھاؤ فرش عزا۔۔۔
وہ یتیمہ جو تاریکیوں میں تھی ہر دم
چراغ یاد میں اسکی جلا کے رکھنا تم
میں اس یتیمہء شبیر کو بھی لاؤں گی
بچھاؤ فرش عزا۔۔۔
تھی ایک بہن جسے ارمان رہ گیا تھا کبھی
جو ہو سکے تو سجا لینا اک سہرا بھی
میں اشک فاطمہ صغرا نہ بھول پاؤں گی
بچھاؤ فرش عزا۔۔۔
میرے حسین کا تابوت و تعزیہ رکھ کر
کرو گے گر یہ و ماتم رہو گے نوحہ گر
میں اپنے اشکوں سے تابوت وہ سجاؤں گی
بچھاؤ فرش عزا۔۔۔
بتایا جعفر صادق نے ویسے ہی رونا
چھپا کے آنسوں نہ شبیر پہ بکا کرنا
کروں گی میں بھی بکا اشک غم بہاؤں گی
بچھاؤ فرش عزا۔۔۔
جو حق ہے پرسے کا اس طرح سے ادا کرنا
سلام و سوز پڑھو نوحہ مرثیہ پڑھنا
میں اس کا اجر تمہیں حشر میں دلاؤں گی
بچھاؤ فرش عزا۔۔۔
پیام میثم و سلمان پہنچے یہ سب تک
بہشت میں نہ چلے جاے ماتمی جب تک
قسم حسین کی میں خلد میں نہ جاؤں گی
بچھاؤ فرش عزا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.