Aye Rab e Panjtan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mir Hasan Mir
اے رب پنجتن میری تجھ سے ہے یہ دعا
پروردگار تو ہی رحیم و کریم ہے
قرآن کہہ رہا ہے علی العظیم ہے
آواز کن سے پہلے ہے اتنا قدیم ہے
واجب ہے کائنات پہ ہر دم تیری ثنا
چاہا جو تو نے خلق میں پہچان ہو تیری
تو نے بنائی پانچ ستاروں کی اک لڑی
ان کی رضا میں تیری رضا ہے چھپی ہوئی
ناراض ہم سے ہو نہ کبھی آل مصطفی
تنہائیوں کا تیری رہا ہے جو ہمسفر
وہ مصطفی جو بعد تیرے سب سے معتبر
ہے قرض جس کا اجر رسالت جہان پر
ہر قرض کر دے غیب سے مقروض کا ادا
تجھ سا علی بھی کہتا ہے خالق جسے علی
انگلی پکڑ کے جس کی شریعت تیری چلی
رازق ہے دو جہان کا ولیوں کا ہے ولی
صدقے میں اس کے رزق میں ہوں وسعتیں عطا
وہ فاطمہ حجاب بھی نوری ملا جسے
حسنین جیسے جس نے پسر پال کر دیے
رحمت بنی جو رحمت عالم کے واسطے
ٹوٹے نہ مومنین سے رحمت کا سلسلہ
وہ مصطفی کا لال جو دیں کو بچا گیا
تیغوں کو اپنے زور قلم سے ہرا گیا
امن و اماں کا درس جہاں کو پڑھا گیا
ہر سمت اس کے صدقے میں ہو امن کی فضا
معبود وہ حسین جو محبوب ہے تیرا
سر کاٹ کر بھی جس کا نہ ظالم جھکا سکا
جس نے زمیں کو عرش معلی بنا دیا
دکھلا دے ہم فقیروں کو روضہ حسین کا
مشکل کو ٹال حل مصائب کو بھیج دے
ہیں جس کے منتظر اسی صاحب کو بھیج دے
مشکل کشا کے آخری نائب کو بھیج دے
ہے سبط جعفر اور حسن کی یہ التجا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.