Syeda Fatima Zahra O Batool Azra
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
سیدہ فاطمہ زہرا و بتول عذرا
رب کے ہونے کی ضمانت ہے مصلی تیرا
کوئی تفصیل سے لکھے جو تیری عظمت کو کم سے کم قرآں ہو
مختصر لکھے تو کوثر ہے قصیدہ تیرا
نصف ایمان کی ہوتی ہے محافظ زوجہ اس سے ثابت یہ ہوا
کل ایمان کا ایمان ہے آدھا تیرا
اب سمجھ آیا کہ جبریل کیوں آگے نہ بڑھے تاکہ دنیا سمجھے
سرحد سدرہ سے آگے ہے علاقہ تیرا
تو نے دوزخ سے بچانا ہے گناہگاروں کو ہم عزاداروں کو
نام اللہ نے یوں فاطمہ رکھا تیرا
نور ہے آیہ تطہیر کا مفہوم ہے وہ سچ ہے معصوم ہے وہ
تو نے جب کہہ دیا عباس ہے بیٹا تیرا
تیری فضہ کو ابھی تک نہیں سمجھا کوئی اے میری شہزادی
کیسے دنیا کو سمجھ آئے گا رتبہ تیرا
تب کہیں جا کے اندھیروں میں اجالے اترے چاند سورج چمکے
جب اتارا گیا افلاک پہ صدقہ تیرا
کیا ہے اللہ کا کیا ہے تیرا معلوم نہیں ہے تکلم کو یقیں
مسلک عشق میں ہوتا نہیں میرا تیرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.