Tabarrukat e Hussaini
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Hasan Mir
زمانے والو ادب سے انہیں سلام کرو
تبرکات حسینی کا احترام کرو
یہ ذوالجناح یہ تابوت یہ شبیہ علم
امانتیں ہیں یہ زینب کی سب خدا کی قسم
انہیں سنبھال کے رکھو نہ ہونے دو برہم
وگرنہ مہدی دوراں کو کیا بتائیں گے ہم
بہت ہی جلد وہ پردہ اٹھانے والا ہے
امانتیں ہیں یہ جس کی وہ آنے والا ہے
جو ہم جلوس میں تابوت لے کے آتے ہیں
زمانے والوں کو شبیریت سکھاتے ہیں
بنی اسد کے قبیلے کی حد بڑھاتے ہیں
شہید امام کا تابوت یوں اٹھاتے ہیں
جسے مرض ہے عقیدے کا ٹھیک ہو جائے
جو کربلا میں نہیں تھا شریک ہو جائے
جو کہہ رہے ہیں تبرک گھٹا دیا جائے
انہیں ہمارا عقیدہ سنا دیا جائے
جو ہے وہ نام پہ شہ کے لٹا دیا جائے
سمجھ نہ آئے تو یہ مشورہ دیا جائے
جو بے جواز ہیں ان خواہشوں کو کم کر دو
نیاز کو نہیں آسائشوں کو کم کر دو
سند ہے ناقہ صالح کا معتبر ہونا
اگر نصیب ہو حجت کا ہمسفر ہونا
شرف کو کم نہیں کرتا ہے جانور ہونا
سو ذوالجناح سے منکر یہ سوچ کر ہونا
ہر اک لحاظ سے تعظیم کے یہ قابل ہے
کہ اس کا خون بھی خاک شفاء میں شامل ہے
حسینیت کی نظر میں حسینیات علم
نبی کے ہاتھ سے آیا ہے ہاتھوں ہاتھ علم
ہے نسب چودہ صدی سے لب فرات علم
اور اب امام جو لائیں گے اپنے ساتھ علم
مقصروں کا کلیجہ جلایا جائے گا
جب اس کو کعبے کی چھت پر سجایا جائے گا
ہر ایک غم کا مداوا صغیر کا جھولا
حیات بانٹنے والا صغیر کا جھولا
کچھ اس لیے بھی ہے اعلی صغیر کا جھولا
کہ ہے حسین کا جھولا صغیر کا جھولا
کیا نہ رد کبھی کوئی سوالی جھولے نے
ہزاروں جھولیاں بھر دی ہیں خالی جھولے نے
جہاں جہاں بھی عزائے حسین چلتی گئی
وہاں وہاں کی ثقافت میں خود بھی ڈھلتی گئی
کسی نے کربلا منظر کشی سے زندہ رکھی
کسی نے دف پہ عزا کی کہیں سجی مہندی
قبیلے عشق کے منزل کی سمت چلتے رہے
حسین ایک رہا قافلے بدلتے رہے
تکلم اتنا ہے عالی مقام فرش عزا
جانماز عزائے امام فرش عزا
علی کی بیٹی کا ہے انتقام فرش عزا
کیا ہے تو نے رسولوں کا کام فرش عزا
یزیدیت میں زمانے سمٹ گئے ہوتے
نہ بچھتا تو تو مصلے لپٹ گئے ہوتے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.