Shaam Ki Galiyan Kuja Aur Ali Ki Betiyan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Wajeeh Hasan Zaidi
شام کی گلیاں کجا اور علی کی بیٹیاں الحفیظ و الاماں ، الحفیظ و الاماں
آنکھ سے بیمار کی ہے خون کا دریا رواں الحفیظ والاماں ، الحفیظ والاماں
غیرت سجاد نے یہ ضبط کیسے کر لیا
یہ تو بس بیمار جانے جانتا ہے یا خدا
قافلے کو کس طرح لے کر چلا وہ ساربان
بال چہرے پر پڑے ہیں اور ہاتھوں میں رسن
آگئی دربار میں بے پردہ غازی کی بہن
رو رہا ہے باوفا کا سر سر نوک سناں
آیئے یثرب سے بابا فاطمہ نے دی صدا
آپکو امت سے یہ اجر رسالت ہے ملا
آج ہے آل نبی نا محرموں کے درمیاں
کل تلک کوفے کی شہزادی تھی زہرا کی پلی
ایک چادر کی سوالی ہے وہی بنت علی
بین کرتے ہیں علی اور فاطمہ نوحہ کناں
جانے کس دل سے نساء نے کرلیا نوحہ تمام
رو دیئے اہل عزا بھی اور وجیہہ خوش کلام
بعد مجلس بھی رہا سب کے لبوں پر یہ بیاں
ہو کے خوش یہ سارا منظر دیکھتے تھے امتی
اک نبی زادی کے پیچھے اک نبی زادی چھپی
نام تھے سیدانیوں کے اور ظالم کی زباں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.