Yeh azadari nahi rab se wafadari hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ali Mukhtar Khan
یہ عزاداری نہیں رب سے وفاداری ہے
ذکر شبیر بھی خالق کی ذمہ داری ہے
یزید دشمن دیں دشمن خدا ٹھہرا
حسین روح خدا دین کی پناہ ٹھہرا
اسی کا خوف تمہاری صفوں پہ طاری ہے
حسین اور نماز خدا میں فرق نہیں
عزا ہو جاری تو سمجھو نماز ترک نہیں
حسین کے ہی سبب یہ نماز جاری ہے
ہمیں پتا ہے اسے حق پے کیوں سمجھتے ہو
شکم یزید کے لقموں سے بھر کے بیٹھے ہو
حرام کھا کے حرامی کی طرفداری ہے
تمہاری سازشیں ہیں یہ عزا بھی رک جائے
مگر یہ ماتمی کیسے کہیں پے جھک جائے
نسل فاسق بھی عزاداری سے تو ہاری ہے
دھمک یہ کرتی ہے لرزاں ضمیر باطل کو
یہ ضرب حیدر کی ہر ایک نسل قاتل کو
دور حاضر کے یزیدوں سے یہ بیزاری ہے
ہے تیرا اجر سلامت ہے تیرا شرف جدا
ہزار سجدے جو بغض حسین میں ہوں ادا
مدح حسین کا اک حرف ان پے بھاری ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.