Akbar ki yaad aayegi jab bhi azaan hogi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Murtaza Jafri
اکبر کی یاد آئے گی جب بھی اذان ہوگی
آنکھیں لہو بہائیں گی جب بھی اذان ہوگی
زنداں میں دل سکینہ برادر کی یاد میں
اور صغری بام و در پہ اکبر کی یاد میں
اک شمع وہ جلائے گی جب بھی اذان ہوگی
بازار میں دربار میں زینب کو سکینہ کو
اکبر تمہارے بعد سر شام ہے لیلی کو
چادر کی یاد آئے گی جب بھی اذان ہوگی
اس راہ شام میں تو کوئی آسرا نہیں
زینب کو اس کا غم ہے کہ سر پر ردا نہیں
سر کس طرح چھپائے گی جب بھی اذان ہوگی
دنیا میں کوئی ایسی اذاں پھر نہ ہوئی
اکبر اذان آخری مقتل میں تم نے دی
دنیا نہ بھول پائے گی جب بھی اذان ہوگی
اک ماں جو اپنے لال کو روتی رہی سدا
تم بھی اسد اسے ذرا محشر میں دیکھنا
نوحہ وہ یہ سنائے گی جب بھی اذان ہوگی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.