Bano kahan talaash
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nasir Zaidi
بانو کہاں تلاش کرے اپنے لال کو
جنگل میں مار ڈالا ہے زہرا کے لال کو
زینب کے ساتھ روتی ہیں سب ملکے بیبیاں
جب دیکھتی تھی تو وہ وقت زوال کو
---بانو کہاں تلاش کرے
شبیر دل کو تھام کے غش کھا کے گر پڑے
دیکھا جو خوں میں غرق نبی کے جمال کو
---بانو کہاں تلاش کرے
شبیر میرے پاس ہے صدقے کو بس یہی
جھولے سے لاکے دےدیا بانو نے لال کو
---بانو کہاں تلاش کرے
شبیر لا رہے ہیں میداں سے دیکھیےء
اپنے ضعیف کاندھوں پہ اٹھارہ سال کو
---بانو کہاں تلاش کرے
بازار شام میں وہ اسیروں کا قافلہ
عابد نہ بھول پاے کبھی اس خیال کو
---بانو کہاں تلاش کرے
ایسا تو ظلم و جور کسی پر ہوا نہیں
برباد جس طرح کیا زہرا کی آل کو
---بانو کہاں تلاش کرے
لیلیٰ دعائیں کرتی رہی بعد کربلا
یارب جدا نہ کرنا کسی ماں سے لال کو
---بانو کہاں تلاش کرے
شبیر اپنے روضے پہ بلوایےنگے ضرور
توقیر تو نکال دے دل سے ملال کو
---بانو کہاں تلاش کرے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.