Bicha ke farshe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shadman Raza
بچھا کے فرش عزا سیدہ کو یاد کرو
لہو بہاؤ تو زین العبا کو یاد کرو
دعائے زینب و زہرا ہے مجلس و ماتم
صف عزا پہ جو آؤ دعا کو یاد کرو
سنت زینب یہی ہے تعزیہ داری کرو
جس سے خوش ہو ںفاطمہ ایسی عزاداری کرو
یہ عبادت ہے نہ رہ جائے کہیں اس میں کمی
شکر خالق کا کرو تم کو بنایا ماتمی
مجلس شبیر سے ہر دم وفاداری کرو
سنت زینب یہی ہے تعزیہ داری کرو
جس سے خوش ہوں فاطمہ۔۔۔
مجلس شبیر ہے علم و ادب کی درس گاہ
یہ اسی کی یاد میں ہوتی ہے جو ہے دیں پناہ
شب بیداری سے عقیدوں کی بھی بیداری کرو
سنت زینب یہی ہے تعزیہ داری کرو
جس سے خوش ہو ں فاطمہ۔۔۔
ضرب و ایثار و وفا کا یہ بھرم ہے دوستوں
یہ علم عباس غازی کا علم ہے دوستوں
ذہن میں غازی کو رکھو تب علمداری کرو
سنت زینب یہی ہے تعزیہ داری کرو
جس سے خوش ہوں فاطمہ۔۔۔
مجلس سرور کے رتبے میں نہیں کوئی سوال
ہو نہ پائے فرش ماتم کا تقدس پائمال
جیسے پڑھتے ہو نمازیں یوں عزاداری کرو
سنت زینب یہی ہے تعزیہ داری کرو
جس سے خوش ہوں فاطمہ۔۔۔
تم اگر اپنے کو کہتے ہو عزادار حسین
دل سے بننا چاہتے ہو تعزیہ دارحسین
ختم کر دو ہر سیاست بس عزاداری کرو
سنت زینب یہی ہے تعزیہ داری کرو
جس سے خوش ہو فاطمہ۔۔۔
صبحِ عاشورہ علم زینب کے ہاتھوں سے سجا
وہ علم عباس کو دے کر یہ سرور نے کہا
اے میرے عباس تم لشکر کی سالاری کرو
سنت زینب یہی ہے تعزیہ داری کرو
جس سے خوش ہوں فاطمہ۔۔۔
دیکھ کر عون و محمد کو یہ زینب نے کہا
سر پہ رکھ لو تم عمامے اور کمر باندھو ذرا
اپنے ماموں پر فدا ہونے کی تیاری کرو
سنت زینب یہی ہے تعزیہ داری کرو
جس سے خوش ہوں فاطمہ۔۔۔
الفت آل محمد ماجد اپنا ہے نشاں
ان کے غم میں مضطرب ان کی خوشی میں شادماں
ان کے بن جاؤ غلام ان سے وفاداری کرو
سنت زینب یہی ہے تعزیہ داری کرو
جس سے خوش ہوں فاطمہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.