Kesi Ye Eid Aayi Aulad e Murtaza Par
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Meesam Zaidi
کیسی یہ عید آئی اولاد مرتضی پر شبیر رو رہے ہیں قبر علی پے جا کر
کوفے میں عید کے دن خوشیوں کا جو سماں ہے
کرب و بلا کا منظر اب لگ رہا عیاں ہے
کرتے ہیں عید کوفی زینب کا دِل دُکھا کر
پر سے کی منتظر تھیں کلثوم اور زینب
روتی رہی وہ دکھیا کلثوم اور زینب
کوفے کی عورتوں نے پُرسہ دیا نہ آکر
کوفے میں کلمہ گویوں نے ایسی عید کی ہے
زینب نے پھر کبھی نہ بابا کی دید کی ہے
مارا ہے مرتضیٰ کو اللہ کے گھر میں جا کر
کوفے میں آ رہی ہیں یتیموں کی یہ صدائیں
بابا علی کیوں اب تک ملنے نہیں ہیں آئیں
سب بچے رو رہے ہیں بیت علی پے جا کر
آتا ہے عید کا دن دیتا ہے پُرسہ میثم
کرتے ہیں سب ہی گر یہ پڑھتا ہے نوحہ میثم
دیتا ہے پُرسہ مظہر فرش عزا بچھا کر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.