Hogaya Marna Sitam Abbas Ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Uzair Abbas
کرتے ہیں ماتم حرم عباس کا
ہو گیا مرنا ستم عباس کا
آتا ہے زخمی علم عباس کا
ہائے لبِ نہر ہوا کیا غضب
تیر لگا مشکِ سکینہ پہ جب
آگیا ہونٹوں پہ دم عباس کا
پھر میرے مولا سے نہ سنبھلا علم
پانی بہا ہو گیا ٹھنڈا علم
مشک میں شاید تھا دم عباس کا
نبضِ سکینہ تو وہیں رُک گئی
شاہِ مدینہ کی کمر جھک گئی
جب ہوا بازو قلم عباس کا
لے کے شہنشاہِ وفا سے حیات
چومنے قدموں کو بڑھی خود فرات
دیکھ کے جاہ و حشم عباس کا
جا کے مدینہ بھی کہاں چین تھا
اہلِ مدینہ کا یہی بین تھا
کھا گیا زینب کو غم عباس کا
شمر چلاتا رہا ہائے چھری
اور زباں پر شہِ دلگیر کی
نام رہا مرتے دم عباس کا
کیجیے شہزادی کچھ ایسا کرم
شام زیارت کو بھی آ جائیں ہم
دیکھ لیں روضہ بھی ہم عباس کا
ہاتھ ہوئے خلق اسی واسطے
ماتمیوں کا یہی پیغام ہے
ہوگا نہ ماتم یہ کم عباس کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.