Zainab Lipat Ke Baap ki Mayyat Se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Uzair Abbas
زینب لپٹ کے باپ کی میت سے رو پڑی
جب چہرۂ علی سے ردائے کفن اٹھی
گھر میں علی کے اس گھڑی کہرام مچ گیا
مولا حسن نے ثانیِ زہرا سے جب کہا
جی بھر کے کر لو باپ کا دیدار آخری
دیکھا نشان باپ کے سر پر جو ضرب کا
ماں کے شکستہ پہلو کی جانب ذہن گیا
ماں کی جو یاد زینبِ کبریٰ کو آ گئی
غیرت سے تلملانے لگی غیرتِ جری
غازی کو کھائے جاتی ہے اب فکر بس یہی
سن لے نہ شہزادی کی آہ و بکا کوئی
زینب کو آگے بڑھ کے سنبھالو ذرا حسن
مر جائے آج باپ کی میت پہ نہ بہن
رو کر صدا مدینے سے ماں نے حسن کو دی
بندِ کفن کو توڑ کے سینے لگایا تھا
پاس اپنے ماں نے بھائی کو جیسے بلایا تھا
حسرت ہے کہ بلائیں یوں زینب کو آپ بھی
ہوتی تھی عید میری مکمل اسی گھڑی
بوسہ جو آپ دیتے پیشانی پر میری
بابا ترے بغیر اب یہ عید ہی کیسی
کس طرح کہہ دوں آپ کو بابا میں الوداع
عادت نہیں ہے جینے کی بن آپ کے ذرا
فریاد کرتے کرتے جنازے پہ بس یہی
عرشِ خدا بھی مجتبیٰ اُس دم لرز اٹھا
رخصت یہ کہہ کے باپ کو زینب نے جب کیا
اب ہوگی کربلا میں ملاقات یا علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.