Bibi qubool kare
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mesum Abbas
بیکس پہ رونے والوں کا ہدیہ قبول ہو
یا فاطمہ حسین کا پرسہ قبول ہو
یا فاطمہ زہرا یا فاطمہ زہرا
صف غم بچھا کر یہ مانگی دعا
بی بی قبول کرے بی بی قبول کرے
یہ مجلس یہ ماتم یہ اشک عزا
بی بی قبول کرے بی بی قبول کرے
غم شہ میں سب کچھ لٹاتے رہے
غریبی میں تھی غم مناتے رہے
ہے ایسے بھی تنگ دست اہلِ عزا
تبرک میں پانی پلاتے رہے
تبرک جو بانٹا تو بس یہ کہا
بی بی قبول کرے۔۔۔
بچھایا ہے جب گھر میں فرش عزا
سجایا عزا خانہ شبیر کا
علم نسب کرتے ہوے میری ماں
بہاتی تھی آنکھوں سے اشک عزا
اور اس کے لبوں پر تھی بس اک دعا
بی بی قبول کرے۔۔۔
سلامت رہے پر محن ماتمی
خمازن یہ زنجیر زن ماتمی
کبھی خاک اڑاتے ہیں روتے ہوے
یہ کہتے ہیں خونی بدن ماتمی
لہو کا یہ پرسہ جو ہم نے دیا
بی بی قبول کرے۔۔۔
یہ ہے عشقِ شبیر کی اک دلیل
سجاے علم یا بناے سبیل
سبیلوں پہ لکھ کر سکینہ کا نام
عقیدت کو کرتے ہیں اپنا وکیل
پلاتے ہیں پانی یہ کر کے دعا
بی بی قبول کرے۔۔۔
یہ سوز و سلام اور یہ مرثیہ
یہ سینہ زنی اور آہ و بُکا
مصایب کا اظہار کرتے ہوے
لٹے گھر کا بی بی کو پرسہ دیا
یہ جملہ ہمیشہ لبوں پر رہا
بی بی قبول کرے۔۔۔
شبیہ علم اور تابوت پر
کبھی ذوالجناح پہ ہوے نوحہ گر
کسی حال میں بھی ہو اہلِ عزا
نہ رکنے دیا مجالسوں کا سفر
نہیں کر سکے حق گریہ ادا
بی بی قبول کرے۔۔۔
وہ مولای ماییں ہے اک سایباں
ملے جن کی آغوش میں نوحہ خواں
جو بچوں کو سقہ بناتی رہی
سجاے ہوے با وفا کا نشاں
یہ انکی عقیدت یہ طرزِ وفا
بی بی قبول کرے۔۔۔
وہ پر غم عزادار وہ ماتمی
نہیں جا سکے کربلا جو کبھی
بپا چار لوگوں میں کی مجلسیں
امام زمانہ سے فریاد کی
یہ ذکرِ شہنشاہِ کربوبلا
بی بی قبول کرے۔۔۔
یہ کوشش ہے میثم کی مظہر کہو
کوئی ایک نوحہ تو ایسا بھی ہو
نہ ہو جس میں شہرت کی خواہش زرا
کبھی ایسی خالص عبادت بھی ہو
اٹھا کر کہیں سب ہی دست دعا
بی بی قبول کرے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.