Aza Me Jab Talak Maqtal Ki Tayyari Nahi Hoti
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Atir Haider
یقیناً ان پہ رونا اک عبادت ہے مگر لوگو
نہ ہو گر معرفت تو گریہ و زاری نہیں ہوتی
کبھی ایسی عزا لوگو عزاداری نہیں ہوتی
عزا میں جب تلک مقتل، کی تیاری نہیں ہوتی
عَلم کے واسطے بازو کٹانا بھی ضروری ہے
علم کو تھام لینے سے ،علمداری نہیں ہوتی
تو پھر اِس زندگی کو زندگی کہنے ہے کیا حاصل
اگر اِس زندگی پہ، کربلا طاری نہیں ہوتی
جو سر جُھک جائے اِن باطل پرستوں کے اشارے پر
تو پھر اُس سر میں لوگوں ،روحِ سرداری نہیں ہوتی
وہی کرار ہیں کراریت ہو جن کے سینوں میں
فقط نعرے لگا لینے، سے کرَّاری نہیں ہوتی
علی والوں میں جو اِک ذائقہ ہے جان دینے کا
کسی بھی قوم میں ظاہر ، یہ سرشاری نہیں ہوتی
ذرا سوچو عزیزو مجلس و ماتم سے کیا حاصل
اگر پیدا مری ملت ، میں بیداری نہیں ہوتی
جو اِس بیعت شکن مردِ مجابد کے ہیں شیدائی
تو پھر اُن اہلِ حق کو زندگی پیاری نہیں ہوتی
علی کی تیغ کا جس ہاتھ کو صدقہ نہیں ملتا
تو پھر اس ہاتھ کی جو ضرب ہے کاری نہیں ہوتی
ہلال اتنا بتادو تم حسینی غم گساروں کو
نہ ہو گر کربلا دل میں ، وفاداری نہیں ہوتی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.