Mola Haq Imam Ya Hassan Ya Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Irfan Haider
یا حسینؑ یا حسینؑ
یا حسینؑ یا حسینؑ یا حسینؑ۔۔۔ حسینؑ
ہائے حال لکھوں کیا سادات کے لٹنے کا،
میں خود اک سید زادہ ہوں،
مجھے خون رُلاتے ہیں اکثر،
کبھی مقتل، کبھی کوفہ، کبھی شام!
مولا حق امامؑ
مولا حق امامؑ یا حسنؑ یا حسینؑ
یا حسینؑ یا حسینؑ یا حسینؑ
بعدِ حسینؑ ابنِ علیؑ، زینبؑ پہ کیا آئی گھڑی
جلتی ہوئی ریتی پہ تھی، بے آسرا آلِ نبیؐ
شامِ غریباں آ گئی، ہر سو اداسی چھا گئی
پہرے پہ زینبؑ آ گئی ۔۔۔
اور لب پہ تھا بس یہ کلام
مولا حق امامؑ یا حسنؑ یا حسینؑ
مخدومہِ کونینؑ کی پوتی سکینہؑ بے خطا
بابا کا لاشہ ڈھونڈنے پھرتی تھی بن میں جا بجا
شبیرؑ کی وہ لاڈلی، سینے پہ جو شاہ کے پلی
اس کی یہی فریاد تھی ۔۔۔
جب جل چکے سارے خیام
مولا حق امامؑ یا حسنؑ یا حسینؑ
جس کے لہو کا آج بھی مقروض ہے سارا جہاں
ھل من کی جو آواز پر مقتل میں آیا بے زباں
وہ اصغرِؑ بے شیر تھا جو کاتبِ تقدیر تھا
ہائے حرملہ کا تیر تھا۔۔۔
جس کے لیے محوِ کلام
مولا حق امامؑ یا حسنؑ یا حسینؑ
ہائے ہائے محمدؐ کا چمن کچھ اس طرح لوٹا گیا
یہ بیکسی سادات کی کہ برسرِ کربوبلا
رو کر کہے قاسمؑ کی ماں، مارا گیا قاسمؑ جواں
زندہ رہے کیسے یہ ماں ۔۔۔
فریاد یا شاہِ اناام
مولا حق امامؑ یا حسنؑ یا حسینؑ
مشک و علم لے کر چلا مشک و علم کا پاسباں
مشکِ سکینہؑ جب چھدی پانی بہا بعدِ اذاں
عباسؑ کے بازو کٹے، دل کانپ اٹھا یہ سوچ کے
وہ خاک پر کیسے گرے ۔۔۔
کہتے ہوئے تم پر سلام
مولا حق امامؑ یا حسنؑ یا حسینؑ
تیرے اخی مظلوم کا گھر سے جنازہ جب چلا
تابوت پر سو تیر تھے لیکن شاہِ کربوبلا
تیروں پہ تھا لاشہ تیرا، ماں سیدہؑ محوِ بکا
کہنے لگی کربوبلا ۔۔۔
زندہ رہے دونوں کا نام
مولا حق امامؑ یا حسنؑ یا حسینؑ
گیارہ محرم آ گئی آلِ نبیؐ کا کارواں
تھا شام کی جانب رواں اور قافلے کا سارباں
وہ عابدِؑ بیمار تھا چلنے سے جو لاچار تھا
محوِ بکا غم خوار تھا ۔۔۔
کہتا چلا ہر ایک گام
مولا حق امامؑ یا حسنؑ یا حسینؑ
کافی ہے رونے کے لیے وہ شام و کوفہ کا سفر
چادر طلب کرتا رہا سجادؑ قیدی نوحہ گر
پھر قیدیوں کا قافلہ دربار میں لایا گیا
خطبہ جو زینبؑ نے دیا ۔۔۔
لب پر تھا یہ نوحہ مدہم
مولا حق امامؑ یا حسنؑ یا حسینؑ
عرفان و مظہرؔ عابدی کرتے رہو ہر دم یہ بین
بس زندگی بھر یا حسنؑ، بس زندگی بھر یا حسینؑ
نوحے کا یوں حق ہو ادا، جب برسرِ فرشِ عزا
نوحہ پڑھے خود سیدہؑ ۔۔۔
رو کر کہیں سب خاص و عام
مولا حق امامؑ یا حسنؑ یا حسینؑ
یا حسینؑ یا حسینؑ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.