Hal Min Nasir Yansurna
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Jari Sajjad
سچائی کے تم شاہدِ اینی بنجاؤ
سقراط و براہیم و خمینی بنجاؤ
چہرے کو بدل بدل کے آئے گا یزید
جینا ہے جو عزت سے حسینی بن جاؤ
هل من ناصر ينصرنا
سر جو یزیدِ عصر کے آگے کر دیا خم تو کیا حاصل
شوق شہادت دل میں نہیں ہے آنکھ ہے نم تو کیا حاصل
فرش عزا پر بکنے لگے جب حرمتِ غم تو کیا حاصل
آج بھی گونج رہا ہے یہ نعرہ
اِک تحزیبِ عزا تھی جس کو ہم سب نے بدنام کیا
زاکروں نے نوحہ خوانوں نے خود کو ذر کا غلام کیا
جس سے امام زمانہ خوش ہوں کوئی نہ ایسا کام کیا
ڈوب گیا اخلاص کا دھارہ
درسِ حسین ہے جابر، حاکم سے تنہا ٹکڑا جانا۔
ظلمتِ کفر میں اپنے خون سے سچ کا چراغ جلا جانا
پوچھو اپنے آپ سے تم نے کرب و بلا کو کیا جانا
محلتِ عمر نہیں ہے دوبارہ
نہر فرات پہ آیا ہے کس شان سے صاحبِ مشق و عَلَم
خوف سے دشمن کی فوجوں کے اکھڑ گئے میدان میں قدم
عرض و سماں بھی چیخ اٹھے جب غازی کے ہوئے ہاتھ قلم
روتا ہے دریا کا کنارہ۔
اُن کی مدعا کے پھولوں سے آباد ہے قرآن کا دامن
اُن کے لہو کی سرخی سے اسلام کا چہرہ ہے روشن
اُن کے لاشے پڑے ہوئے ہیں صحراء میں بے گور و کفن
جن کی گھر اُترا تھا ستارہ۔
مقصدِ ماتم و مجلس ہے قرآن و شریعت کی تبلیغ
ذکرِ حسین سے ہوتی ہے، اعجازِ صداقت کی تبلیغ
کرتے رہنا آلِ عبا کے حسنِ سیرت کی تبلیغ
بُجھنے نہ دینا غم کا شرارہ۔
کیسے کیسے ظلم سہے ہیں آلِ رسول نے حق کے لئے
اپنا گھر تاراج کرایا دیکھو بتول نے حق کے لئے
تیرِ ستم کھایا ہے گلے پر ننھے پھول نے حق کے لئے
کیوں نہ دل ہو پارہ پارہ
جلتے خیمے شام اندھیری بے کس و تنہا ہیں سجاد
اہلِ حرم کی چادریں چِھن گئیں کیسی پڑی ہے یہ اُفتاد
بالی سکینہ خوف زدہ ہے کس سے کرے جا کر فریاد
ہے کتنا غمناک نظارہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.