Sibt e Nabi (s.a.w.w) Jaan e Wali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Atir Haider
یا حسینؑ یا حسینؑ یا حسینؑ
قرآن اور حسینؑ کا کردار ایک ہے
دونوں کے لب پہ صبر کا اظہار ایک ہے
ظلمت کا ساتھ دے نہیں سکتی ہیں آیتیں
حق کے سفر میں جُرات انکار ایک ہے
قرآن اور حسینؑ کا کردار ایک ہے
سبطِ نبیؐ جانِ ولیؑ یعنی حسینؑ ابنِ علیؑ
سبطِ نبیؐ جانِ ولیؑ یعنی حسینؑ ابنِ علیؑ
جس نے بنام کبریا, نیزے پہ بھی قرآن پڑھا
سبطِ نبیؐ جانِ ولیؑ یعنی حسینؑ ابنِ علیؑ
سجدہ نمازِ عصر کا
بھولےگی کیسے کربلا
کہتی ہے خود خاکِ شفا
ہونٹوں پہ بس قرآن تھا
سجدے میں آیاتِ خدا
سجدے میں آیتِ خدا
نیزے پہ بھی قرآن پڑھا
سبطِ نبیؐ جانِ ولیؑ یعنی حسینؑ ابنِ علیؑ
قرآن اس کی آگھاہی
قرآن اس کی بندگی
قرآن اس کی زندگی
قرآن اس کی روشنی
کیا کیا کہیں اس کی ادا
کیا کیا کہیں اس کی ادا
نیزے پہ بھی قرآن پڑھا
سبطِ نبیؐ جانِ ولیؑ یعنی حسینؑ ابنِ علیؑ
اس پر ستم کی انتہا
کرتے رہے اہلِ جفا
سر ہو گیا تن سے جدا
رشتہ نہ ٹوٹا صبر کا
قائم رہا یہ سلسلہ
قائم رہا یہ سلسلہ
نیزے پہ بھی قرآن پڑھا
سبطِ نبیؐ جانِ ولیؑ یعنی حسینؑ ابنِ علیؑ
اس میں نبیؐ کی شان ہے
اس میں علیؑ کی آن ہے
اس کی یہی پہچان ہے
یہ خود بھی تو قرآن ہے
قرآنِ ناطق ہے بجا
قرآنِ ناطق ہے بجا
نیزے پہ بھی قرآن پڑھا
سبطِ نبیؐ جانِ ولیؑ یعنی حسینؑ ابنِ علیؑ
سب نے سنا قولِ نبیؐ
قرآن اور عترت میری
پہنچیں گے کوثر تک یہی
تعبیر بھی ان سے ملی
حیرت میں ہے ارض و سما
حیرت میں ہے ارض و سما
نیزے پہ بھی قرآن پڑھا
سبطِ نبیؐ جانِ ولیؑ یعنی حسینؑ ابنِ علیؑ
اس سر بلندی کی قسم
یہ سر ہوا ہرگز نہ خم
ہیں ساتھ سب اہلِ حرم
لیکن وہی جاہ و حشم
دیکھے کوئی زخمی گلا
دیکھے کوئی زخمی گلا
نیزے پہ بھی قرآن پڑھا
سبطِ نبیؐ جانِ ولیؑ یعنی حسینؑ ابنِ علیؑ
زندہ رہےگی یہ وفا
زندہ رہیں گے یہ صدا
اس میں ہے خالق کی رضا
پیاسوں کی ہے ہم کو عطا
ہم کو ملا یہ حوصلہ
ہم کو ملا یہ حوصلہ
نیزے پہ بھی قرآن پڑھا
سبطِ نبیؐ جانِ ولیؑ یعنی حسینؑ ابنِ علیؑ
سن کر یہ غم کی داستاں
ہوتے ہیں ہم گریا کناں
لیکن سنیں اہلِ جہاں
ہرگز نہیں دل ناتواں
دیتی ہے طاقت کربلا
دیتی ہے طاقت کربلا
نیزے پہ بھی قرآن پڑھا
سبطِ نبیؐ جانِ ولیؑ یعنی حسینؑ ابنِ علیؑ
کوئی حلال ایسا کہاں
دنیا نے یہ دیکھا کہاں
اس طرح کا سجدہ کہاں
قرآن کا لہجہ کہاں
سجدے میں تھی لب پہ دعا
سجدے میں تھی لب پہ دعا
نیزے پہ بھی قرآن پڑھا
سبطِ نبیؐ جانِ ولیؑ یعنی حسینؑ ابنِ علیؑ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.